عالمی عدالت میں کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت کا آغاز 18 فروری سے ہالینڈ میں ہو گ

2019-02-15 19:30:58
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت 18 سے 21 فروری تک ہالینڈ کے شہر ہیگ میں ہو گی، پاکستانی وفد ہیگ پہنچ گیا، سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی عالمی عدالت میں ایڈہاک جج کے فرائض سرانجام دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت، بھارت 18 فروری کو دلائل کا آغاز کرے گا اور پاکستان 19 فروری کو اپنے دلائل دے گا۔ پاکستان عالمی عدالت کا فیصلہ اپنے حق میں آنے کے لیے پرامید ہے۔20 فروری کو بھارتی وکلا پاکستانی دلائل پر بحث کریں گے جبکہ 21 فروری کو پاکستان جواب دے گا۔ اٹارنی جنرل، دفتر خارجہ اور وزارت قانون کے اعلی حکام بھی سماعت میں شرکت کے لیے ہیگ جائیں گے۔ پاکستان کی جانب سے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی عالمی عدالت میں ایڈہاک جج کے فرائض سرانجام دیں گے۔

شیئر

Related stories