سعودی عرب کے پاکستان کے ساتھ بیس بیلین ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط

2019-02-18 11:41:13
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

العربیہ ٹیلی ویژں کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان السعود نے اتوار کے روز پاکستان کے ساتھ بیس بیلین امریکیڈالر مالیتکے آٹھ معاہدوں پر دستخط کیے ۔ان میں سے ایک معاہدہ دس بیلین امریکی ڈالرمالیت کاگوادر کی بندر گاہ میں سعودی عرب کی کمپنیارام کو کے ذریعےچلائے جانےوالی ریفائنریکا ہے جو دنیا کی سب سے بڑی ریفائنریز میں سے ایک ہوگی ۔
العربیہ کے مطابق سعودی شہزادے نے کہاکہ پاکستان سعودی عربکے لوگوں کاعزیز ملک ہے اور ماضی کی طرح پاکستان اور سعودی عرب کی شراکت دار ی قائم رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستاناور سعوعی عرباقتصادی میدان میںتعاون کو وسعت دینے پر کا م کررہے ہیں اور سیاحت کے میدانمیں تعاون کو خصوصی طور پرفروغ دیا جائے گا۔
سعودی شہزادہ اپنے ایشیا کے دورے کے پہلے مرحلے میں اس وقتپاکستانکے دو روزہ دورے پرہیں۔ جس کےبعد وہ چین اور بھارت کا دورہ بھی کریں گے۔

شیئر

Related stories