افغان طالبان اور امریکی وفد کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات التوا کا شکار

2019-02-18 15:47:34
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

افغان ذرائع ابلاغکے مطابق افغان طالبان اور امریکی وفد کے درمیان ا ٹھارہ تاریخ کواسلام آباد میں ہونے والی ملاقات ملتوی کر دی گئی ہے ۔
طالبان کے ترجمانذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ہمیں امید تھی کہ امریکی وفد کے ساتھ ملاقات مقررہ وقت کے مطابق اسلام آباد میں ہو گی لیکن بلیک لسٹ کی موجودگی اور امریکہ کی جانب سے تعاون نہ ہونے کی وجہ سے ملاقات تعطل کا شکارہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بروقت ملاقات نہ ہونےکے لئےطالبان کو موردِالزام نہیں ٹھہرانا چاہیئے ۔
یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں امریکی حکومت اور افغان طالبان کے نمائندوں نے قطر کے دارالحکومت دوہا میں مذاکرات کیے ۔ فریقینکے مابین افغانستان میں فائر بندی سمیت دیگر امور میں اہم پیش رفت ہوئی اور اس کے تناظر میں افغان صدر اشرف غنی نے طالبان عسکریت پسندوں سےمطالبہ کیا تھا کہ وہجنگ بندی کر کےحکومت کے ساتھ براہ راست بات چیتکریں ۔


شیئر

Related stories