شیسپر گلیشیئر سرکنے کا عمل تیزی سے جاری ، 2 بجلی گھر بند ،ہنزہ کی 70 فیصد آبادی بجلی سے محروم
2019-02-20 18:40:51
پاکستان کے علاقے گلگت بلتستان میں شیسپر گلیشیئر سرکنے کا سلسلہ تیزی سے جاری کے باعث 2 بجلی گھروں کو بند کردیا گیا ،ہنزہ کی 70 فیصد آبادی بجلی سے محروم ہو گئی ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق شیسپر گلیشیئر کی چوڑائی 1300 میٹر ہے جو گزشتہ 3 ماہ کے دوران 1750 میٹر تک سرک چکا ہے، شیسپر گلیشیئر سرکنے سے زیر تعمیر بجلی گھر کا ایک حصہ زد میں آگیا جب کہ نالے میں پانی کا بہا ئو بھی رک گیایسپر گلیشیئر سرکنے پر 2 بجلی گھروں کو بند کردیا گیا ہے جس کے باعث ہنزہ کی 70 فیصد آبادی بجلی سے محروم ہوچکی ہے۔