پاکستان نے پکڑے جانے والے بھارتی پائلٹ کو بھارت کے حولے کردیا

2019-03-02 16:05:59
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان کی وزارت خارجہ نے بتایا کہ جمعہ کے روز بھارت کے گرفتار پائلٹ کوواہگہ بارڈرکے ذریعےبھارت کے حوالے کردیا گیاہے۔ گرفتار بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن ورتھمن کو مطلوبہ کاروائی کے بعد بھارتی حکام کے حوالے کیاگیا۔
وزارت خارجہ نےمز ید بتایا کہ ابھی نندں کو اس وقتگرفتار کیا گیاتھا جبستائیس فروری کو اسکا طیارہ مگٹونٹی ون پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں گر کر تباہہوگیا تھا۔ان کے طیارے کوپا ک فضائیہ نے پاکستان کے فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد مار گرایا تھا۔بیان میں کہا گیا کہ دوران حراستابھی نندن کے ساتھ بین الاقوامی قوانین کے مطابقاورپورے احترام کے ساتھ سلوک کیا گیا۔بھارت نے پائلٹ کی واپسی کی تصدیق کردی ہے۔
پاکستان کےوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ پاکستان نے پائلٹ کو بغیر کسی شرط کےخیر سگالی کے طور پر رہا کیا ہےاس پیغام کے ساتھ کہ پاکستان ایک امن پسند ملک اوراچھا پڑوسی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم جو کچھ کرسکتے تھے کیا ہے اور ہم توقع رکھتے ہیں بھارت بھی ہمارے امن کی کو ششوں کا مثبت جواب دے گا۔بھارت میں بہت سے لوگ امن سے محبت کرنے والے ہیں یہ تمام لوگ ہمارے ساتھ امن کو موقع دینے کی کوششوں میں مدد کریں ۔
یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان چودہ فروری کو بھارت کے زیر انتظام کشمیرکے علاقے پلوامہ میں خود کش حملے کے بعد اضافہ ہواتھا اس حملے میں بھارت کے چالیس سے زائد فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔
بھارت نے اس حملےکا الزام جیش محمد پر لگایا تھا جس پر پاکستان دوہزار دو میں پاپندی لگا چکاہے۔

شیئر

Related stories