یوم پاکستان پریڈ میں چین کے جے ٹین طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے، ترجمان پاک فوج کا ٹویٹ

2019-03-13 17:34:42
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بدھ کو پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ 23مارچ کو یوم پاکستان پریڈ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ملائشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد پریڈ کے مہمان خصوصی ہونگے۔ آذربائیجان کے وزیر دفاع ' بحرین کے آرمی چیف اور عمان کے اعلیٰ حکام بھی پریڈ میں شرکت کریں گے۔ یوم پاکستان کی پریڈ کے موقع پر آذربائیجان' بحرین' چین' سعودی عرب' سری لنکا اور ترکی کے فوجی دستے بھی پریڈ میں شرکت کرینگے۔ یوم پاکستان کی پریڈ کا سلوگن پاکستان زندہ باد ہوگا۔ اس موقع پر آئی ایس پی آر کی طرف سے پاکستان کی تینوں مسلح افواج پر مبنی گیت بھی جاری کیا گیا ہے۔ یوم پاکستان پریڈ میں آذربائیجان' بحرین ' سعودی عرب اور سری لنکا کے پیراٹروپر شرکت کریں گے جبکہ ترکی کے ایف سولہ اور چین کے جے ٹین طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے۔

شیئر

Related stories