پاکستان کے صنعتی و کاروباری اداروں کو چین پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر میں حصہ لینے کی تر غیب

2019-03-14 16:35:18
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان کے وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار نے تیرہ تاریخ کو اسلام آباد میں کہا کہ پاکستانی حکومت چین پاک اقتصادی راہداری کے حوالے سے ایک تجارتی فورم قائم کرے گی تاکہ چین پاک اقتصادی راہ داری کی تعمیر میں پاکستانی صنعتی و تجارتی اداروں کی بھر پور انداز میں شرکت کو فروغ دیا جا سکے ۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستانی کابینہ کی چین پاک اقتصادی راہداری کمیٹی نے اس فورم کے قیام کا فیصلہ کیا ، اس سے چین پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر میں ملکی اور بیرونی نجی سرمایہ کاری بڑھے گی اور پاکستان کے تجارتی خسارے کو کم کرنے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ فورم ملک بھر کے تجارتی نمائندوں ، صنعتی و کاروباری چیمبرز اور متعلقہ اقتصادی شبعوں کے نمائندوں کو اس میں شمولیت کی دعوت دے گا۔

شیئر

Related stories