پاکستان اور بھارت کے درمیان سکھوں کے مقدس مقامات کی زیارت کیلئے سرحدی راہداری کے قیام پر بات چیت
2019-03-15 11:59:43
پاکستان اور بھارت نے چودہ تاریخ کو اٹاری واہگہ سرحد کے بھارتی حدود میں سکھوں کے مقدس مقامات کے زیارت کو زیادہ آسان بنانے کیلئے سرحدی راہداری کے قیام پر بات چیت کی۔ دونوں ممالک کے درمیان حال ہی میں تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد یہ پہلی بات چیت ہے ۔
بات چیت کے بعد دونوں ممالک کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ مزاکرات خوشگوار ماحول میں ہوئے ۔ فریقین نے کرتارپور راہداری کی تعمیر کی تفصیلات کے بارے میں تعمیری بات چیت کی اور اس کےجلد قیام پر اتفاق بھی کیا ۔ اطلاعات کے مطابق کرتارپورراہداری سے پاکستان کے کرتارپورکاؤنٹی کے سکھوں کے مندر کو بھارت کے صوبہ پنجاب کے گورداسپور کاؤنٹی سے منسلک کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ فریقین نےاتفاق کیا کہ اگلا دو اپریل کو واہگہ سرحد پر پاکستان کی طرف منعقد ہو گا ۔