یوم پاکستان کے موقع پر چینی صدر شی جن پھنگ کی طرف سے پاکستان کے صدر کے نام تہنیتی پیغام

2019-03-23 14:36:02
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

تئیس مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر چینی صدر شی جن پھنگ نے پاکستان کے صدر عا رف علوی کے نام تہنیتی پیغام بھیجا۔

اپنے پیغام میں چینی صدر نے کہا کہ اس وقت پاکستان ملک میں استحکام کے قیام، معیشت کی ترقی اور عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے لیے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں شاندار کامیابیاں بھی حاصل ہوئی ہیں جس پر ہمیں بے حد خوشی محسوس ہوتی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ اور پاکستانی حکومت کی قیادت میں پاکستان کو قومی تعمیر کے سلسلے میں مزید کامیابیاں حاصل ہوں گی ۔

چینی صدر نے مزید کہا کہ چین پاک تعلقات خوشگوار ہیں۔دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشییٹو کے تحت دونوں ممالک کے مابین ہمہ گیر تعاون جاری ہے۔ چین پاک اقتصادی راہداری سے دونوں ممالک اور ان کے عوام کو بھرپور فوائد حاصل ہو رہے ہیں اور علاقائی امن و استحکام کو بھی تقویت ملی ہے۔میں چین پاک تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہوں ، آپ کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے تعلقات کی ترقی کے لیے کوشاں رہوں گا اور نئے دور میں مضبوط چین پاک ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے مشترکہ کوشش کروں گا۔


شیئر

Related stories