یوم پاکستان کے موقع پر چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ کی طرف سے پاکستانی ہم منصب کے نام تہنیتی پیغام
یوم پاکستان کے موقع پر چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے نام ایک تہنیتی پیغام بھیجا۔
اپنے پیغام میں چینی وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں دونوں ملکوں کی مشترکہ کوششوں کی بنا پر چار موسموں کے چین پاک اسٹریٹیجک تعاون و شراکت داری کے تعلقات نئی بلندی تک پہنچ چکے ہیں۔ چین پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر مستحکم انداز میں آگےبڑھ رہی ہے اور مختلف میدانوں میں دو طرفہ تعاون میں بھر پور نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔دونوں فریقین نے چین پاک اقتصادی راہداری کے اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے تاکہ دونوں ممالک اور ان کےعوام کو بھرپور فوائدحاصل ہو سکیں۔چینی حکومت ہمیشہ پاکستان کو اپنے خارجہ تعلقات میں ترجیحی حیثیت دیتی چلی آ رہی ہے۔ میں آپ کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے چار موسموں کے اسٹریٹیجک تعاون و شراکت داری کے تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہوں ۔