ملک بھر میں یوم پاکستان قومی جوش و جذبے سے منایا گیا،اسلام آباد میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ

2019-03-23 17:27:56
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان میں یوم پاکستان قومی جوش و جذبے سے منایا گیا ، اس حوالے سے ملک بھر میں دن بھر تقریبات کا سلسلہ رہا ۔اسلام آباد میں دن کا آغاز اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس، اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔توپوں کی سلامی کے موقع پر پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے نعرہ تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ اسلام آباد میں مسلح افواج نے شاندار پریڈ کی ۔ جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ایئرچیف مجاہد انور خان اور ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور دیگر اہم سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی ۔یوم پاکستان کی پریڈ کے مہمان خصوصی ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد تھے جب کہ آذر بائیجان کے وزیر دفاع، بحرین کی فوج کے سربراہ، سلطنت آف عمان کے سرکاری عہدیداران بھی تقریب میں شریک تھے ۔

شیئر

Related stories