یوم پاکستان تقریب میں پاک فضائیہ ،چین،ترکی کے طیاروں کا شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ

2019-03-23 17:29:28
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ایوم پاکستان کی مناسبت سے وفاقی دارالحکومت میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ میں پاک فضائیہ ،چین،ترکی کے طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا،فلائی پاسٹ میں جے ایف 17،ایف 16،میراج اورایف 7 پی طیاروں نے شرکت کی،ایئرچیف مارشل مجاہدانورنے ایف 16 میں فلائی پاسٹ کی قیادت کی۔ ہفتہ کو ملک بھر میں یوم پاکستان قومی جوش و جذبے سے منایا گیا ، اسلام آباد میں مسلح افواج نے شاندار پریڈ کی ۔ جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ایئرچیف مجاہد انور خان اور ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور دیگر اہم سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات شریک تھے ۔یوم پاکستان کی پریڈ کے مہمان خصوصی ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد جبکہ آذر بائیجان کے وزیر دفاع، بحرین کی فوج کے سربراہ، سلطنت آف عمان کے سرکاری عہدیداران بھی تقریب میں شریک تھے ۔یوم پائی کی مرکزی تقریب میں پاک فضائیہ ،چین،ترکی کے طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔فلائی پاسٹ میں جے ایف 17،ایف 16،میراج اورایف 7 پی طیاروں نے شرکت کی،ایئرچیف مارشل مجاہدانورنے ایف 16 میں فلائی پاسٹ کی قیادت کی۔

شیئر

Related stories