امن وسلامتی اور بین الاقوامی تعاون کی حمایت جاری رکھیں گے، پاکستان

2019-03-24 17:25:08
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ میں امن وسلامتی اور بین الاقوامی تعاون کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا،ہمیں یکجا ہوکر اپنے مقاصد کے حصول کے لیے کوشش کرنی ہوگی،پاکستان کی ترقی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا کردار نہایت اہم ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان قونصلیٹ نیویارک میں یوم پاکستان کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا اور پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا۔قونصل جنرل نعیم چیمہ اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے پرچم کشائی کی اور کیک کاٹا۔ پاکستانیوں کی بڑی تعداد اور دوسرے ممالک کے ڈپلومیٹس نے بھی تقریب میں شرکت کی۔نیویارک میں پاکستانی مشن برائے اقوام متحدہ میں بھی پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔ تقریب کی مہمان خصوصی ملیحہ لودھی نے یوم پاکستان کا کیک کاٹاجس میں اقوام متحدہ میں تعینات پاکستانی اہلکاروں، پاکستانی سفارتکار اور امریکا میں مقیم سرکردہ پاکستانیوں نے شرکت کی۔اس موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ قوم کیجوش و ولولے نے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کا مستقبل مضبوط اورروشن ہے، آج تجدید عہد کا دن ہے کہ سب مل کر قائداعظم کا پاکستان بنائیں گے۔ پاکستان کی ترقی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا کردار نہایت اہم ہے، ہمیں یکجا ہوکر اپنے مقاصد کے حصول کے لیے کوشش کرنی ہوگی۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان نئی اورپراعتماد قیادت کے ساتھ مستحکم اور ترقی یافتہ مستقبل کی جانب گامزن ہے، پاکستان اقوام متحدہ میں امن وسلامتی اور بین الاقوامی تعاون کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔


شیئر

Related stories