یورپی یونین کی خارجہ امورکی سربراہ (آج) پاکستان پہنچیں گی

2019-03-24 17:25:41
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

یورپی یونین کی خارجہ امورکی سربراہ پیر کو پاکستان پہنچیں گی، دورے کے دوران فیڈریکاموگرینی کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات بھی متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ امورکی سربراہ فیڈریکاموگرینی پیر کو پاکستان پہنچیں گی، دورے کے دوران تجارت، خطے کی سیکیورٹی، باہمی تعلقات پرمذاکرات ہوں گے۔ یورپین یونین اورپاکستان کے درمیان اسٹریٹیجک ڈائیلاگ ہوں گے، مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کریں گے۔یورپی یونین کی خارجہ امورکی سربراہ فیڈریکاموگرینی دورے کے دوران میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات بھی متوقع ہے۔


شیئر

Related stories