پاکستان منفردجغرافیائی تذویراتی محل وقوع کا حامل ملک ہے،وزیراعظم عمران خان

2019-03-29 19:52:25
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان بیس کروڑ سے زائدآبادی اورمنفردجغرافیائی محل وقوع کاحامل ملک ہے جہاں سرمایہ کاروں اورتاجروں کیلئے کاروبار کے وسیع مواقع موجود ہیں۔وہ مالیاتی خدمات کی امریکی کمپنی کیپیٹل گروپ کے ایک وفد سے اسلا م آباد میں گفتگو کررہے تھے۔وزیراعظم نے کیپیٹل گروپ کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کاخیرمقدم کرتے ہوئے ملک میں سرمایہ کاروں کے لئے دوستانہ اورسازگارماحول کی فراہمی کے لئے حکومت کا اصلاحاتی ایجنڈااورمختلف اقدامات کواجاگرکیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت کاروبار کو آسان بنانے پرتوجہ دینے کے علاوہ سوچ تبدیل کرنے کی کوشش کررہی ہے تاکہ کاروباری برادری کو پرکشش کاروباری اشتراک عمل میں سہولت دی جاسکے ۔وفد کے سربراہ مائیکل تھائولے نے کہاکہ پاکستان میں سیکیورٹی کی بہتر صورتحال' مثبت پالیسیوں اور اقتصادی بحالی کیلئے موجودہ حکومت کی سنجیدگی سے کمپنی کوملک میں کاروباری مواقع تلاش کرنے کیلئے حوصلہ افزائی ہوئی ہے ۔کیپٹل گروپ دنیا کے پرانے بڑے سرمایہ کار اداروں میں شامل ہے جس کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 18 کھرب نوے ارب ڈالر ہے ۔


شیئر

Related stories