پاک بھارت جنگ کی صورت میں پوراجنوبی ایشیاء تباہ ہوگا،چینی نائب سفیر

2019-04-02 19:36:16
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان میں چین کے نائب سفیر چاو لی جیانگ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے میں تیسرے فریق کی شمولیت پر اتفاق رائے ہو چکا ہے، سی پیک پرآصف زرداری اورنوازشریف دورمیں کام ہوتارہا، منصوبے پرتمام سیاسی جماعتوں کااتفاق رائے ہے،ملتان سکھرموٹروے اگست کی بجائے جولائی میں مکمل ہوگی،حویلیاں تھاکوٹ شاہراہ ریشم کی توسیع رواں سال مکمل ہوگی،پہلااقتصادی زون تعمیرکے آخری مرحلے میں ہے،صوبائی حکومتوں سے ذمہ داریاں جلدپوری کرنے کی توقع ہے،پاک بھارت جنگ کی صورت میں پوراجنوبی ایشیاتباہ ہوگا۔سی پیک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی نائب سفیر نے مذکورہ باتیں کیں ۔ لی جیانگ نے سی پیک سے متعلق مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سی پیک اب دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ گوادر میں ائرپورٹ کی توسیع، ووکیشنل ٹریننگ سینٹر اور اسپتال چینی گرانٹ سے تعمیر کیے جا رہے ہیں اور سی پیک کا دوسرا مرحلہ خصوصی اقتصادی زونز کی تعمیر ہے جب کہ پہلا اقتصادی زون تعمیر کے آخری مرحلے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی زونز میں صوبائی حکومتوں سے اپنی ذمہ داریاں جلد پوری کرنے کی توقع ہے جب کہ سی پیک میں تیسرے فریق کی شمولیت پر اتفاق رائے ہو چکا ہے۔ تھرڈ پارٹی کو آپریشن منصوبہ میں تیسرے ملک کی شمولیت سے اقتصادی اور سماجی ترقی کے منصوبوں پر عمل ہو گا۔چینی نائب سفیر نے کہا کہ دور دراز علاقوں کی ترقی کے لیے چین 3 سال میں ایک ارب ڈالر گرانٹ فراہم کرے گا۔پاک بھارت کشیدگی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے پاک بھارت جنگ ہو کیونکہ دونوں ممالک ایٹمی طاقت رکھتے ہیں۔


شیئر

Related stories