خطے میں موجود تنازعات نے سیاحت کو نقصان پہنچایا، فواد چوہدری

2019-04-03 17:08:26
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستانی وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ خطے میں موجود تنازعات نے سیاحت کو نقصان پہنچایا،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جا چکی ہے، نئی حکومت کے آنے سے عالمی سطح پرپاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا، پاکستان اب پوری دنیا کے لیے کھل چکا ہے۔ اسلام آباد میں سمٹ ٹورازم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان خوبصورت ملک اور سیاحوں کے لیے انتہائی پرکشش ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کر کے سیاحت کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ اسی سلسلے میں وزیر مملکت داخلہ کی قیادت میں نئی ویزا پالیسی کا اجرا بڑی کامیابی ہے۔ نئی حکومت کے آنے سے عالمی سطح پرپاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا۔فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان قدرتی حسن اور ثقافت سے مالا مال ہے جب کہ پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے میڈیا اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اب پوری دنیا کے لیے کھل چکا ہے۔ پاکستان کو 70 اور 80 کی دہائیوں میں مختلف چیلنجز کا سامنا تھا ۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستانی پالیسیوں میں پیراڈائم شفٹ آئی ہے اور نئی ویزا پالیسی اس تبدیلی کا عملی مظاہرہ ہے۔


شیئر

Related stories