پاکستانی سی ون تھرٹی طیارہ سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان لے کرایران پہنچ گیا،دوسرا طیارہ کل روانہ ہوگا

2019-04-10 18:56:02
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستانی سی ون تھرٹی طیارہ سیلاب زدگان کے لئے امدادی سامان لے کر ایران کے شہراحواض پہنچ گیا، امدادی سامان کا حجم 32 ٹن ہے ، سامان میں خیمے، کمبل اور ابتدائی طبی امداد کا سامان شامل ہیں، مزید امدادی سامان لیکر دوسرا سی ون تھرٹی طیارہ کل جمعرات کو ایران روانہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ایران میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے پاکستانی طیارہ ایران کے شہر احواض پہنچ گیا،پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرطیارہ امدادی سامان لیکرایران پہنچا ہے ، امدادی سامان کا حجم 32 ٹن ہے ،خیمے، کمبل اور ابتدائی طبی امداد کا سامان شامل ہیں۔وزارت خارجہ کے مطابق ایران میں پاکستان کی سفیر رفعت مسعود نے سیلاب زدگان کیلئے بھجوائے گئے اس امدادی سامان کو ایرانی حکام کے حوالے کیا۔سیلاب زدگان کی امداد کیلئے مزید امدادی سامان لیکر دوسرا سی ون تھرٹی طیارہ کل جمعرات کو ایران روانہ ہو گا۔


شیئر

Related stories