بلاول بھٹو زرداری نے 330 میگاواٹ کے 2 تھرکول پاورپلانٹس کا افتتاح کردیا

2019-04-10 18:58:12
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تھر میں 330 میگاواٹ کے 2 تھر کول پاور پلانٹس کا افتتاح کردیا ،ابتدائی طور پر دونوں پلانٹ سے 100، 100 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی۔ بدھ کو بلاول بھٹو زرداری نے تھر میں 330 میگاواٹ کے 2 تھر کول پاور پلانٹس کا افتتاح کردیا ،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ افتتاحی تقریب میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور سندھ کابینہ و پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما ئو ں نے بھی شرکت کی۔بجلی منصوبے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔تھرکول سے بننے والی بجلی کے 660 میگا واٹ بجلی گھروں سے بجلی کی تیاری کا آغاز ہوگا، ابتدائی طور پر دونوں پلانٹ سے 100، 100 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی جب کہ جون تک بتدریج کمرشل بنیادوں پر مکمل بجلی کی ترسیل شروع ہوگی۔

شیئر

Related stories