کشمیر کے متنازعہ علاقے پربھارت کے ساتھ امن خطے کے وسیع ترمفاد میں ہوگا، پاکستانی وزیر اعظم

2019-04-10 18:58:59
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ کشمیر کے متنازعہ علاقے پربھارت کے ساتھ امن خطے کے وسیع ترمفاد میں ہوگا۔بی بی سی کو ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ ایٹمی صلاحیت کے حامل ہمسایہ ممالک صرف مذاکرات کے ذریعے اپنے اختلافات دورکرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگربھارت نے پاکستان پردوبارہ حملہ کیاتوہمارے پاس جواب دینے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔جب ان سے پوچھاگیاکہ وہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اور ان کے ملک کوکیاپیغام دیناچاہتے ہیں تو وزیراعظم نے کہاکہ کشمیر کا مسئلہ حل ہوناچاہیے اوراسے سلگتاہوانہیں چھوڑاجاسکتا۔انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کی مرکزی توجہ غربت میں کمی لانے پرمرکوزہونی چاہیے اور ہم مذاکرات کے ذریعے اپنے اختلافات دورکرکے غربت میں کمی لاسکتے ہیں۔


شیئر

Related stories