کوئٹہ ، سبزی منڈی میں دھماکہ، 16 افراد شہید، 30 زخمی، صدر اوروزیراعظم کا اظہار مذمت

2019-04-12 16:07:51
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

کوئٹہ ، سبزی منڈی میں دھماکہ، 16 افراد شہید، 30 زخمی،   صدر  اوروزیراعظم کا اظہار مذمت

کوئٹہ ، سبزی منڈی میں دھماکہ، 16 افراد شہید، 30 زخمی، صدر اوروزیراعظم کا اظہار مذمت

پاکستان کے کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں واقع فروٹ مارکیٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 2 بچوں اور ایک ایف سی اہلکار سمیت 16 افراد جاں بحق اور 30 شدید زخمی ہو گئے، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی،پاکستانی وزیراعظم نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوںکو علاج کی بہترین سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کی سبزی منڈی میں دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔سبزی منڈی میں دھماکا اس وقت ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد خرید و فروخت میں مصروف تھی جب کہ دھماکا آلو کی بوری میں نصب دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے ہوا۔دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں جب کہ زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر سول اور بولان میڈیکل کمپلیس منتقل کردیا گیا۔ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے تصدیق کی کہ دھماکے میں 16 افراد جاں بحق ہوئے جن میں ایک ایف سی اہلکار بھی شامل ہے جب کہ واقعے میں 30 زخمی ہوئے۔ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا تھا کہ مزدور آلو کی بوریاں گاڑی میں لوڈ کر رہے تھے کہ اس وقت زور دار دھماکا ہوا، ماہرین کی ٹیمیں تحقیقات کے بعد بتائیں گی کہ آلو کی بوری میں نصب مواد ریمورٹ کنٹرول تھا یا دیسی ساختہ۔جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی پہنچ گیا اور علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچنگ شروع کردی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم نے شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ صدر عارف علوی نے بھی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات دہشت گردی کے خاتمے کے لیء قومی عزم کو مزید پختہ کرتے ہیں۔


شیئر

Related stories