پاکستان نے امن مشنز میں خواتین دستوں کی تعیناتی کا ہدف حاصل کرلیا

2019-04-12 16:10:44
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان نے امن مشنزمیں خواتین دستوں کی تعیناتی کاہدف حاصل کرلیا، ملیحہ لودھی نے کہا ہے پاکستانی خواتین نے عالمی امن کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں ، پاکستان نے ہمیشہ فروغ امن کاوشوں میں خواتین کے کر دارکی حمایت کی۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل سفیر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں امن مشنز میں خواتین کے کردار پر خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان نے امن مشنزمیں خواتین دستوں کی تعیناتی کاہدف حاصل کرلیا، خواتین افسران کی تقرری کا15فیصد ہدف ریکارڈمدت میں حاصل کیاگیا۔ملیحہ لودھی کا کہنا تھا پاکستانی خواتین نے عالمی امن کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں، پاکستان نے ہمیشہ فروغ امن کاوشوں میں خواتین کے کردارکی حمایت کی۔انھوں نے مزید کہا سینٹرآف انٹرنیشنل پیس اینڈسیکیورٹی کے نام سے ادارہ بنایاگیاہے، ادارے میں امن مشنزپرجانیوالے دستوں کوخصوصی تربیت دی جاتی ہیں۔


شیئر

Related stories