عالمی بینک کا پاکستان میں جاری اصلاحات کا خیرمقدم، پاکستان کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی
2019-04-12 16:13:00
عالمی بینک کا پاکستان میں جاری اصلاحات کا خیرمقدم، پاکستان کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی
عالمی بینک نے پاکستان میں جاری اصلاحات کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان میں جاری اصلاحات کو سراہتے ہوئے پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ یہ یقین دہانی عالمی بینک کے نئے صدر نے آئی ایم ایف و عالمی بینک کے سالانہ اجلاس کے موقع پر پاکستانی وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے ہونیوالی سائیڈ لائن ملاقات میں کروائی ہے۔وزیر خزانہ کے دورہ واشنگٹن کی مصروفیات بارے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر نے اپنے وفد کے ہمراہ آئی ایم ایف و عالمی بینک سمیت دیگر اہم حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔