افغانستان کے مسئلے کا فوجی حل ممکن نہیں، بات چیت پر یقین رکھتے ہیں،شاہ محمود قریشی

2019-04-13 17:35:27
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہافغانستان کے مسئلے کا فوجی حل ممکن نہیں، پاکستان بات چیت کے ذریعے افغان مسئلے کے پر امن حل پر یقین رکھتا ہے،اس کے لئے تمام فریقین کو مکمل پر عزم ہونا چاہیے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے زلمے خلیل زاد کے بیان پر رد عمل میں ایک بار پھر افغانستان کے مسئلے کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا فوجی حل ممکن نہیں، پاکستان بات چیت کے ذریعے افغان مسئلے کے پرامن حل پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تمام فریقین کو افغانستان میں امن عمل کیلئے مکمل پرعزم ہونا چاہیے، پاکستان افغان شراکت داری سے امن کیلئے تمام کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔


شیئر

Related stories