کولوسل بدھا کا سب سے بڑا مجسمہ سوئٹزرلینڈ سے واپس پشاور عجائب گھر منتقل

2019-04-13 17:35:59
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

کولوسل بدھا کا سب سے بڑا مجسمہ سوئٹزرلینڈ میں نمائش کے بعد واپس پشاور کے عجائب گھرمنتقل کردیا گیا ہے،حکومت پاکستان نے مجسمہ 2 ارب 60 کروڑ روپے انشورنس کے عوض نمائش کے لئے سویئٹزرلینڈ حکو مت کو دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سوئیٹزرلینڈ کے زیورخ میوزیم میں منعقدہ بدھ مت آرٹ کی نمائش میں چھ ماہ تک کولوسل بدھا کے مجسمے کی نمائش کی گئی۔ نمائش میں پشاور کے عجائب گھر کا مجسمہ لوگوں کی توجہ کا خصوصی مرکزبنا رہا۔مجسمے کا وزن 1500کلوگرام اور لمبائی 9 فٹ ہے۔ کولوسل بدھا کا مجسمہ 1909 میں مردان کے علاقے سری بہلول سے دریافت ہوا تھا۔حکومت پاکستان نے مجسمہ 2 ارب 60 کروڑ روپے انشورنس کے عوض نمائش کے لئے سویئٹزرلینڈ حکو مت کو دیا تھا۔زیورخ میوزیم میں منعقدہ نمائش میں پوری دنیا سے بدھ مت آرٹ کے نمونے رکھے گئے تھے۔ چین، جاپان اور کوریا سمیت مختلف ممالک کے وفود بھی نمائش میں شریک ہوئے۔ نمائش کا مقصد سوئٹزرلینڈ میں مذہبی سیاحت کو فروغ دینا تھا۔پشاورعجائب گھر کا مجسمہ 12 دسمبر2018 سے 31 مارچ 2019 تک زیورخ میوزیم میں نمائش کیلئے رکھا گیا تھا۔


شیئر

Related stories