غیر ملکی کمپنیاں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہی ہیں، فواد چوہدری

2019-04-15 18:42:19
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ غیر ملکی کمپنیاں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہی ہیں، آئندہ کا دور جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے، ہم نے آگے بڑھنا ہے تو ہم کو سرسید احمد خان کی سوچ کو اپنانا ہو گا۔فواد چوہدری نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم نے ٹیکنالوجی پر توجہ نہیں دی تو ہم بہت پیچھے رہ جائیں گے۔ ہمیں اپنی ٹیکنالوجی کی کمپنیوں کو نہ صرف آگے لانا ہے بلکہ اپنے بچوں کو بھی ٹیکنالوجی کی تعلیم دینی ہے اور سہولیات فراہم کرنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب مستقبل ٹیکنالوجی کا ہے تو اب یہ ہمارے آئی ٹی وزارت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کس تیزی سے اس پر کام کرتے ہیں کیونکہ اب ہم اس کو اگنور نہیں کر سکتے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اس وقت ایک چائنہ کمپنی 14.8 ارب ڈالر ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ پر خرچ کر رہا ہے۔ جو پاکستان کے ٹوٹل ایکسپورٹ کا آدھا ہے جو صرف ایک چائنیز کمپنی خرچ کر رہی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ اگر ہم نے آگے بڑھنا ہے تو ہم کو سرسید احمد خان کی سوچ کو اپنانا ہو گا، انہوں نے مسلمانوں کی توجہ ٹیکنالوجی کی طرف دلائی تھی اور کہا تھا کہ اگر آگے بڑھنا ہے تو ہمیں جدید ٹیکنالوجی کو اپنا ہو گا، اس کے بعد علی گڑھ یونیورسٹی بنی تھی۔

شیئر

Related stories