او آئی سی کی فلسطین کے مسئلے پر پاکستانی موقف اور حمایت کی تعریف

2019-04-16 16:19:30
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثمین نے فلسطین کے مسئلے پر پاکستانی موقف اور حمایت کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر اور او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کے درمیان ملاقات جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹریٹ میں ہوئی۔ملاقات کے دوران راجہ علی اعجاز نے کہا کہ مشترکہ کوششوں نے او آئی سی کو ایک مضبوط ادارہ بنا دیا ہے، ہم اسلامی ممالک کے معاملات سے متعلق متحدہ پوزیشن لیتے ہیں۔اس دوران ڈاکٹر یوسف العثمین نے فلسطین کے مسئلے پر پاکستانی موقف اور حمایت کی تعریف کی، پاکستانی سفیر نے مسئلہ کشمیر سمیت مختلف معاملات پر پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے پر پاکستانی عوام اسلامی تعاون تنظیم کے مشکور ہیں۔ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر یوسف کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔


شیئر

Related stories