وزیرخارجہ کا نوٹرے ڈیم گرجا گھرمیں تباہ کن آگ پراظہارافسوس

2019-04-16 16:20:49
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

وزیرخارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی نے نوٹرے ڈیم گرجا گھر میں تباہ کن آگ لگنے پر اظہار افسوس کیا۔ منگل کو ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام میں کہا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے نوٹرے گرجا گھر میں آتشزدگی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ صدیوں سے نوٹرے ڈیم گرجا گھر کیتھولکس کی مقدس عبادت گاہ ہے، توقع ہے کہ فرانس کے عوام جلد عمارت کی شان وشوکت بحال کرلیں گے۔


شیئر

Related stories