کراچی،طوفانی ہوائوں سے 3لانچیں ، 38 مچھیرے لاپتہ، 8ماہی گیروں کو بچا لیا گیا
کراچی اور اطراف میں حالیہ طوفانی ہواوں سے کراچی کے ماہی گیروں کی 3 لانچیں اور 38 مچھیرے لاپتہ ہو گئے ، 8 ماہی گیروں کو بچا لیا، لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کا کام ایدھی فاونڈیشن کے تعاون سے شروع کر دیا گیا ۔فشری سیکورٹی ذرائع کے مطابق تین لانچیں گھوڑا باڑی کے کھلے سمندر میں طوفانی سمندری لہروں کا شکار ہوئیں،ایک لاپتہ لانچ فضل اکبر کا ناخدا فشری پہنچنے میں کامیاب ہوا ہے یہ لانچ اور 18 ماہی گیر نہیں ملے۔فشری سیکورٹی انچارج ناصر بونیری کا کہنا ہے کہ شکار کیلئے گئی لانچ العزیزی 15 ماہی گیروں سمیت لاپتہ ہے جس کے عملے سے تین دن سے رابطہ بھی منقطع ہے۔طوفان ہوا کے سبب ڈوبنے والی لانچ الجیلانی کے 8 ماہی گیروں کو بچا لیا، جس کے تین لاپتہ ہیں۔حادثہ کا شکار لانچ مدبر 12 ماہی گیروں سمیت واپس پہنچ گئی، 2 لاپتہ ہیںجبکہ فشری سیکورٹی میری ٹائم سیکورٹی نے کئی ماہی گیروں کو بحفاظت پہنچایا۔سیکورٹی انچارج ناصر بونیری کے مطابق لاپتہ 38 ماہی گیروں کی تلاش کا کام ایدھی فاونڈیشن کے تعاون سے شروع کر دیا گیا ۔