پاکستان کی شرح نمو کے امکانات سی پیک اور دیگر ترقیاتی اقدامات کے زیراثر رہیں گے ،ایشیائی ترقیاتی بنک
ایشیائی ترقیاتی بنک نے کہا ہے کہ پاکستان کی شرح نمو کے امکانات سی پیک اور دیگر ترقیاتی اقدامات کے زیراثر رہیں گے ، پاکستان بہتر گورننس، ایکسپورٹ بڑھانے ، اداروں کو استحکام دیناجاری رکھے ،حکومت زرمبادلہ ذخائر میں کمی اور قرضوں کی بڑھتی ذمے داریوں کیلئے اقدامات کرے ،حکومت سرمایہ کاری و پیداوار بڑھانے کیلیے کاروباری وریگولیٹری ماحول بہتر بنائے ۔ بدھ کو ایشیائی ترقیاتی بنک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان بہتر گورننس، ایکسپورٹ بڑھانے ، اداروں کو استحکام دیناجاری رکھے ،حکومت زرمبادلہ ذخائر میں کمی اور قرضوں کی بڑھتی ذمے داریوں کیلیے اقدامات کرے ،حکومت سرمایہ کاری و پیداوار بڑھانے کیلیے کاروباری وریگولیٹری ماحول بہتر بنائے ، اے ڈی بی امپورٹ ایکسپورٹ بینک کی ترقی کیلئے معاونت کرے گا،پروگرام میں توانائی شعبے اور تجارتی مسابقت کیلیے پالیسی سپورٹ کرے گا، اے ڈی بی سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان کی ترقی کیلیے سپورٹ کرتا رہے گا،پاکستان کی نمو کے امکانات سی پیک اور دیگر ترقیاتی اقدامات کے زیراثر رہیں گے ،کنٹری آپریشن بزنس پلان 2019ـ2021 میں سرمایہ کاری کے فریم ورک کی نشاندہی کی گئی ہے ،اے ڈی بی حکومت کے بیرونی قرضوں و بیلنس آف پیمنٹ کیلئے پاکستان کو سپورٹدیتارہے گا۔