خوشی ہوتی ہے پاکستان میں تعلیم میں بہتری آرہی ہے،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود
2019-04-19 16:06:16
پاکستان کے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ قوم اور ملک کی ترقی کے لیے تعلیم پرکام کرنے کی ضرورت ہے،خوشی ہوتی ہے پاکستان میں تعلیم میں بہتری آرہی ہے۔ جمعہ کو وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے پاکستان سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہوتی ہے پاکستان میں تعلیم میں بہتری آرہی ہے۔شفقت محمود نے کہا کہ تعلیم کے میدان میں ابھی بہت سے کام کرنے ہیں، لوگ تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے کردارادا کررہے ہیں۔وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ حکومتی سطح پرباتیں نہیں ایکشن کی ضرورت ہوتی ہے، قوم اور ملک کی ترقی کے لیے تعلیم پرکام کرنے کی ضرورت ہے۔