پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی دہشتگردی کے خلاف سری لنکن وزیراعظم کو ہرممکن تعاون کی پیش کش

2019-04-24 17:02:36
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے دہشتگردی کے خلاف سری لنکن وزیراعظم کو ہرممکن تعاون کی پیش کش کر دی، وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا شکار ہونے کے ناطے ہم سری لنکن بھائیوں کا دکھ سمجھتے ہیں، دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، دہشتگردی خطے اور پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے، پاکستان ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن تعاون کرتے رہیں گے۔بدھ کو وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کے وزیراعظم کو ٹیلیفون کی،وزیر اعظم عمران خان نے ایسٹر کے موقع پر دہشتگردی کے واقعات کی شدید الفاظ میںمذمت کی اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا، عمران خان نے حملوں میں زخمی افراد کی صحت یابی کی دعا کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ قیمتی جانی نقصان پر پاکستان کے عوام بے حد افسردہ ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں سری لنکن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشتگردی کا شکار ہونے کے ناطے ہم سری لنکن بھائیوں کا دکھ سمجھتے ہیں، دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، دہشتگردی خطے اور پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے، پاکستان ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن تعاون کرتے رہیں گے، دہشتگردی کیخلاف وزیراعظم عمران خان کی سری لنکن وزیراعظم کو ہرممکن تعاون کی پیش کش کر دی۔


شیئر

Related stories