وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات کا بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے کنیکٹیوٹی پالیسی کے موضوعی اجلاس سے خطاب

2019-04-25 19:53:55
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستانی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ فی الحال 22 پراجیکٹس پر تیزی کے ساتھ سے عملدرآمد ہو رہا ہے ، تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ علاقائی اور سماجی عدم مساوات کو کم کرنے اور خطے میں امن اور خوشحالی لانے کا سبب بنے گا ،وزیراعظم کے ویژن کے تحت پاکستان فعال طور پر بی آر آئی انیشی ایٹو میں شامل ہے ،سی پیک صحیح سمت میں ترقی کر رہا ہے ۔وہ جمعرات کو بیجنگ میں بین الاقوامی تعاون کیلئے دوسری بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے کنیکٹیوٹی پالیسی کے موضوعی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن اور پراجیکٹ ڈائریکٹر سی پیک حسان داد بھی موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ سی پیک کے پہلے مرحلے کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے بعد ہم صنعتی تعاون، تجارت، زراعت اور سماجی و اقتصادی ترقی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں ، تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ علاقائی اور سماجی عدم مساوات کو کم کرنے اور خطے میں امن اور خوشحالی لانے کا سبب بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال 22 پراجیکٹس پر تیزی کے ساتھ سے عملدرآمد ہو رہا ہے ، وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے تحت پاکستان فعال طور پر بی آر آئی انیشی ایٹو میں شامل ہے اور اس کا ایک اہم منصوبہ سی پیک صحیح سمت میں ترقی کر رہا ہے ۔


شیئر

Related stories