پاکستان دی بیلٹ اینڈ روڈ کا مضبوط حامی ہے۔ عمران خان

2019-04-26 10:31:28
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے دی بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی تعاون کے اعلی سطحی فورم میں شرکت کے لیے بیجنگ روانگی سے قبل اسلام آباد میں چینی ذرائع ابلاغ کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان دی بیلٹ اینڈ روڈ کا مضبوط حامی ہے۔ توقع ہےکہ موجودہ اعلی سطحی فورم سے خطے کی اندرونی اور بیرونی ترقیاتی حکمت عملی کو متحرک کرنے کے سلسلے میں زیادہ بہتر نتائج کا حصول ہو گا.

"دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشئیٹو " کا ذکر کرتے ہوئے عمران خان نے اس بات پر زور دیا کہ چین-پاکستان اقتصادی راہداری "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی تعمیر کے سلسلے کا فلیگ شپ منصوبہ ہے. کچھ ممالک کے میڈیا کا کہنا ہے کہ "دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشئیٹو" اور چین-پاکستان اقتصادی راہداری نے متعلقہ ممالک کے قرضے کا بوجھ بڑھایا دیا ہے۔اس بارے میں پاکستانی وزیر اعظم نے کہا کہ چین-پاکستان اقتصادی راہداری دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور سماجی اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے. پاکستان کے کل بین الاقوامی قرضوں میں چینی قرضے کا تناسب صرف نو تا دس فیصد کے لگ بھگ ہے اور یہ کنٹرول میں ہے. ہمیں ان افواہوں پر وقت ضائع نہیں کرنا چاہئے.


شیئر

Related stories