پاکستانی وزیراعظم کی ورلڈبینک کی سی ای او سے ملاقات، عمران خان نے پاکستان کی نئی معاشی پالیسیوں سے آگاہ کی

2019-04-26 19:34:51
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے ورلڈبینک کی سی ای او کرسٹالینا جیورجیواسے ملاقات کرکے پاکستان کے اقتصادی معاملات اور نئی معاشی پالیسیوں سے آگاہ کیا، پاکستان کوورلڈبینک سے 6 سے 8 ارب ڈالر قرض ملنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں وزیراعظم عمران خان نے ورلڈبینک کی سی ای او کرسٹالینا جیورجیو اسے ملاقات کی ، ملاقات میں پاکستان اور ورلڈ بینک کے معاشی پروگرام پر بات چیت کی گئی اور وزیراعظم نے پاکستان کے اقتصادی معاملات سے بھی آگاہ کیا۔وزیراعظم کی جانب سے ورلڈبینک کی سی ای اوکوحکومت کی نئی معاشی پالیسیوں سے آگاہ کیاگیا، ملاقات میں مشیر خزانہ خفیظ شیخ ، مشیر تجارت رزاق داد اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجودتھے۔وزیراعظم عمران خان اور ورلڈبینک کی سی ای او کرسٹالینا جیورجیوا کی ملاقات دورہ چین کی سائیڈلائن ملاقاتوں کاحصہ ہے، پاکستان کو ورلڈ بینک سے تقریبا 6 سے 8 ارب ڈالر قرض ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

شیئر

Related stories