پاک چین آزاد تجارتی معاہدے کا مقصد پاکستانی صنعت کو فروغ دینا ہے،پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

2019-05-03 16:26:46
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاک چین آزاد تجارتی معاہدے کا مقصد پاکستانی صنعت کو فروغ دینا ہے،پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

پاک چین آزاد تجارتی معاہدے کا مقصد پاکستانی صنعت کو فروغ دینا ہے،پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ترقی پذیرممالک کوترقی کے لیے ترقی یافتہ ممالک کا تعاون درکارہے،تجارت، سرمایہ کاری کوفروغ دینے کی ضرورت ہے،سیاحت کا شعبہ معیشت کی بہتری میں اہم کردارادا کرے گا۔ سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نیکہا کہ غیرملکی سرمایہ کاری، کاروباری مواقع کو آسان بنا رہے ہیں۔وزیرخارجہ نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاری سے معیشت میں استحکام آئے گا، خطے میں ترقی سے روزگارمیں اضافہ اورترسیلات بڑھیں گی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آسان شرائط پرجدید ٹیکنالوجی کا تبادلہ ممکن بنایا جائے گا، سیاحت کا شعبہ معیشت کی بہتری میں اہم کردارادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ترقی پذیرممالک کوترقی کے لیے ترقی یافتہ ممالک کا تعاون درکارہے، تجارت، سرمایہ کاری کوفروغ دینے کی ضرورت ہے۔۔ انہوں نے کہا مستقبل میں چین کے ساتھ مل کر صنعتی شعبے کو فروغ دے رہے ہیں، پاک چین آزاد تجارتی معاہدے کا مقصد پاکستانی صنعت کو فروغ دینا ہے، پاکستان افغان امن کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے، افغانستان میں پائیدار امن چاہتے ہیں۔


شیئر

Related stories