نئے بجٹ میں عام آدمی کی فلاح ترجیح ہوگی،پاکستانی مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا تقریب سے خطاب

2019-05-03 16:29:57
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

نئے بجٹ میں عام آدمی کی فلاح ترجیح ہوگی،پاکستانی مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا تقریب سے خطاب

نئے بجٹ میں عام آدمی کی فلاح ترجیح ہوگی،پاکستانی مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا تقریب سے خطاب

پاکستانی مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ تیل کی قیمت کنٹرول کرنا حکومت کے ہاتھ میں نہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات جلد طے ہو جائیں گے، اس کے بعد صورتحال بہتر ہوجائے گی، نئے بجٹ میں عام آدمی کی فلاح ترجیح ہوگی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ حفیظ شیخ نیکہا حکومت نے اخراجات کم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں، محاصل میں اضافے کیلئے مربوط اقدامات کیے جا رہے ہیں، درآمدات اور برآمدات میں توازن لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا دنیا میں کسی ملک نے تنہا ترقی نہیں کی، دستیاب وسائل سے بھرپور استفادے کیلئے کوشاں ہیں، آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات جاری ہیں۔حفیظ شیخ نے کہا پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق اقتصادی ترقی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، احساس پروگرام کے تحت محروم طبقات کو آگے لایا جائے گا، آنیوالا بجٹ میکرو اکنامک فریم ورک وضع کرے گا، نئے بجٹ میں اخراجات اور آمدنی کے فرق کو کم کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا گزشتہ 13 سال میں کسی کمپنی کی نجکاری نہیں ہوئی جبکہ میرے دور میں 34 کمپنیوں کی نجکاری کی، حکومت پر عزم ہے کہ بین الاقوامی تجربات سے فائدہ اٹھائے۔


شیئر

Related stories