پاکستان اورافغانستان کا جغرافیائی محل وقوع سے فائدہ اٹھانے کی کوششوں پر اتفاق

2019-05-06 15:49:06
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان اورافغانستان نے علاقائی روابط بڑھانے کے لئے اپنے جغرافیائی محل وقوع سے فائدہ اٹھانے کی کوششوں پراتفاق کر لیا ۔افغان صدراشرف غنی نے وزیراعظم عمرا ن خان سے ٹیلی فون پردوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا اور دونوں ملکوں کے عوام کی فلاح وبہبود ،غربت کے خاتمے اورسماجی واقتصادی ترقی کے لئے دستیاب اقتصادی مواقع بروئے کارلانے پراتفاق کیا۔دونوں رہنمائوں نے افغانستان اورخطے میں امن،سلامتی اورخوشحالی سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پاکستان کے بھائی چارے کے جذبے سے ظاہرہوتاہے کہ وہ افغانستان کے ساتھ تعلقات کوانتہائی اہمیت دیتاہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ کئی عشروں سے جاری افغان جنگ سے نہ صرف افغانستان کونقصان پہنچا ہے بلکہ پاکستان بھی بری طرح متاثر ہواہے۔انہوں نے اس بات پرزوردیاکہ دونوں ملکوں کے عوام کے فائدے کے لئے پاکستان اور افغانستان کے رہنمائوں کو قیام امن، اقتصادی ترقی کے فروغ اورعلاقائی روابط میں اضافے کیلئے اپنا معاون کرداراداکرناچاہیے۔وزیراعظم نے افغانوں کی زیرقیادت افغان تنازع کے پرامن حل کی تلاش کے لئے اپنے وژن کااعادہ کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ،افغانستان میں قیام امن اوردونوں برادرملکوں کے درمیان مفید دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے تمام ممکنہ کوششیں کرے گا۔


شیئر

Related stories