کانگریس کی رکن شیلاجیکسن لی کی وزیراعظم عمران خان کی مدبرانہ قیادت کی تعریف
امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے علاقے ہوسٹن میں امریکی ارکان کانگریس شیلاجیکسن لی اور جم بینکس نے ایک سو سولہویں کانگریس کے لئے پاکستانی کاکس کااعلان کر دیا ۔کانگریس کی رکن شیلاجیکسن لی نے وزیراعظم عمران خان کی مدبرانہ قیادت کی تعریف کی اور پاکستان اورامریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے استحکام کے لئے اپنے عزم کااعادہ کیا۔کانگریس کی رکن جم بینکس نے بھی مضبوط اورموثر پاکستانی کاکس کے لئے اپنی مکمل حمایت اورعزم کااظہارکیا۔پاکستان کے سفیراسدمجیدنے امریکی رکن کانگریس شیلاجیکسن لی کی جانب سے گزشتہ کئی سال سے پاکستان کے لئے ان کی مسلسل حمایت کوسراہا۔انہوں نے کانگریس کی دونوں ارکان کے ساتھ ملکرکام کرنے کی یقین دہانی کرائی جس کامقصد دونوں ملکوں کے درمیان عوام کی سطح پر اور ارکان پارلیمنٹ کے درمیان مضبوط روابط استوارکرناہے۔انہوں نے پاکستان اورامریکہ کے درمیان پائیداردوستی خصوصا اقتصادی اورتجارتی تعلقات میں اضافے کی ضرورت پرزوردیا۔بڑی تعدادمیں پاکستانی برادری کے ارکان اس موقع پرموجودتھے۔