صدرعارف علوی ،وزیر اعظم عمران خان کی داتا دربارکے قریب دھماکے کی شدید مذمت
2019-05-08 17:28:31
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے داتا دربارکے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہارکیا اور غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔وزیراعظم نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اور زخمیوں کو بہترین علاج فراہم کرنیکی ہدایت کردی ہے۔دوسری جانب صدرعارف علوی نے بھی لاہور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔