بلوچستان میں ہوٹل پر حملہ کرنے والے تین دہشت گرد ہلاک

2019-05-13 14:54:05
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں ایک فائیو سٹار ہوٹل پر حملہ کرنے والے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ شنہوا نیوز ایجنسی نے پاکستانی سکیورٹی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس واقعے میں تین دہشت گردوں اور پانچ دیگر افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

پاکستانی فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کی شام تین دہشت گردوں نے ضلع گوادر میں واقع ایک فائیو سٹار ہوٹل میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کا مقصد ہوٹل میں مقیم مہمانوں کو یرغمال بنانا تھا۔ تاہم وہاں موجود سکیورٹی اہلکار نے ان کی یہ کوشش ناکام بنادی۔ مرکزی ہال میں داخلے پر ناکامی کے بعد یہ دہشت گردی اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئےہوٹل کی بالائی منزل کی جانب بھاگ گئے۔ تاہم سکیورٹی فورسسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام مہمانوں کو ہوٹل سے بحفاظت نکال لیا۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات ملک کی ترقی اور استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہیں۔ انہوں کہا کہ ہم اس طرح کے منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔


شیئر

Related stories