پاکستان پوسٹ جلد پوری دنیا میں میڈ ان پاکستان پراجیکٹ کا آغازکرےگ

2019-05-14 16:57:12
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستانی کے وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان پوسٹ جلد پوری دنیا میں میڈ ان پاکستان پراجیکٹ کا آغازکریگا،پاکستان پوسٹ جلد لاجسٹک سیکٹر میں انقلاب برپا کرے گا ،ای کامرس کے آغاز کے بعد 46000پارسل سی اوڈی سے پہنچا دیے گئے،پاکستان پوسٹ کا بزنس بڑھنے سے ریلوے سے مزید بوگی بھی مانگ لی ہے ،عمران خان کی قیادت میں تمام اداروں کوخسارے سے نکال کرمنافع بخش بنائیں گے۔منگل کے مراد سعید نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملکی ادارے بہتر ہونے لگے ہیں ،پاکستان پوسٹ کاگزشتہ سال اس وقت تک ریونیو 8 ارب روپے تھا جبکہ رواں سال پاک پوسٹ کا اپریل تک ریونیو 14ارب روپے ہوگیا،پاکستان پوسٹ نے اپریل تک 600 کروڑ کا اضافہ کرلیا۔

شیئر

Related stories