پاکستانی وفد ایشیا بحرالکاہل مشترکہ گروپ کے اجلاس میں شرکت کیلئے چین پہنچ گی
2019-05-14 16:57:58
پاکستان کے سیکرٹری خزانہ اورریونیو محمدیونس ڈھاگہ کی قیادت میں پا کستان کادس رکنی وفد چین پہنچ گیا ، وفد(آج) بدھ کو چینی شہر گوانگ ژومیں شروع ہونے والے ایشیا بحرالکاہل مشترکہ گروپ کے دو روزہ اجلاس میں شرکت کرے گا۔اجلاس کے دوران وفدمنی لانڈرنگ اوردہشت گردوں کی مالی معاونت کے خلاف پاکستان کی کوششوں کادفاع کرے گا۔اجلاس مالیاتی ایکشن ٹاسک فورس کاعلاقائی فورم ہے۔پاکستان نے کالعدم تنظیموں کے خلاف کئے گئے اقدامات اور ان غیرقانونی فنڈز کو روکنے کیلئے نظام مضبوط بنانے سے متعلق رپورٹ جمع کرادی ہے جنہیں کسی بھی ملک کے خلاف استعمال کیا جاسکتاہے او ر وہ عالمی مالیاتی نظام کے لئے خطرے کاباعث ہوسکتے ہیں۔