پاکستان میں سی پیک کی سکیورٹی مزید سخت

2019-05-17 11:43:21
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان میں سی پیک کی سکیورٹی مزید  سخت

پاکستانی فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے سولہ تاریخ کو نامہ نگاروں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت چین-پاک اقتصادی راہداری کی حفاظت کے لیے سیکورٹی اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کرے گی. اس کے ساتھ ساتھ پاکستان انسداد دہشت گردی کے لئے چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنائے گا.

جناب آصف غفور نے کہا کہ یہ پاکستانی فوج کی ذمہ داری ہے کہ چین-پاک اقتصادی راہداری اور اس سے متعلق اہلکاروں کی حفاظت کی ضمانت فراہم کی جائے. انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں چینی منصوبوں اور چینی کارکنوں کی حفاظت کے لئے ایک خصوصی سیکورٹی فورس تشکیل دے چکے ہیں. چین - پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے مختلف علاقوں میں نافذالعمل ہیں۔ اس لیے ہم ایک اور سیکورٹی فورس تشکیل دیں گے .انہوں نے بتایا کہ اس وقت تک تقریباً پچیس ہزار پاکستان فوجی چین - پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں اور اس سے متعلق عملے کی سیکورٹی پر معمور ہیں . پاکستان اس امر کو یقینی بنائےگا کہ چین-پاک اقتصادی راہداری کو کسی بھی قسم کے خطرات کا سامنا نہ ہو۔


شیئر

Related stories