ماحولیاتی تبدیلی اجلاس،14اگست سے پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی کا فیصل
2019-05-17 19:25:47
پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں پلاسٹک بیگ استعمال کے خاتمے کیلئے قواعد و ضوابط بنا لئے گئے ہیں، 14اگست 2019سے پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی جائے گی،وزیراعظم عمران خان کو الیکٹرک وہیکل پالیسی پر بریفنگ دی گئی، پنجاب میں سموگ کی روک تھام اور اس سلسلے میں کئے گئے اقدامات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا۔ جمعہ کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ۔