زیراعظم عمران خان اور چین کے نائب صدر کا اقتصادی راہداری کے تحت چار بڑے ترقیاتی منصوبوں پر کام کا آغاز

2019-05-27 16:48:28
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور چین کے نائب صدر وانگ چھی شان نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت توانائی، ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں چار بڑے ترقیاتی منصوبوں پر کام کا آغاز کیا۔پہلے منصوبے کے تحت تھر، پورٹ قاسم اور حب میں قائم کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں سے بھی بجلی کی منتقلی کیلئے مٹیاری اور لاہور کے درمیان 660 کلوواٹ کی ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی۔دونوں رہنمائوں نے خیبر پختونخوا میں عالمی معیار کے صنعتی بنیادی ڈھانچے کیلئے رشہ کئی خصوصی اقتصادی زون منصوبے کا سنگ بنیادی رکھا۔دونوں رہنمائوں نے پنجاب یونیورسٹی میں ایک اور منصوبے کنفیوژس انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کیا ۔ اس ادارے میں چینی تعلیم، ثقافتی ترقی اور دوسری سرگرمیوں کے تبادلے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ہوواوے ٹیکنیکل سپورٹ سینٹر کے قیام کے سلسلے میں بھی ایک تقریب ہوئی جو پاکستان میں قائم کیا جائے گا جو چین کی پاکستان میں فنی مہارت کی فراہمی کیلئے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے عزم کا مظہر ہے۔


شیئر

Related stories