سپریم کورٹ پاکستان ای کورٹ سسٹم رکھنے والی دنیا کی پہلی عدالت عظمی بن گئی

2019-05-27 16:49:37
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان کی سپریم کورٹ میں ای کورٹ سسٹم کے تحت باضابطہ مقدمات کی سماعت کا آغاز ہوگیا ، اس طرح پاکستان کی عدالت عظمی ای کورٹ سسٹم رکھنے والی دنیا کی پہلی سپریم کورٹ بن گئی ہے۔ پیر کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے ای کورٹ سسٹم رکھنے والی دنیا کی پہلی عدالت عظمی کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ویڈیو لنک پر کراچی میں موجود وکلا کو مبارک باد دی، انہوں نے کہا کہ آج عدالتی تاریخ میں نئے باب کا آغاز کر رہے ہیں، ہم آج سستے اور فوری انصاف کی آئینی ذمہ داری کی جانب اہم قدم اٹھارہے ہیں، وکلا کے تعاون سے ہم نئی چیز کرنے جا رہے ہیں، دنیا کی کسی سپریم کورٹ میں ای کورٹ سسٹم موجود نہیں،ای کورٹ سسٹم سے سائلین کے وقت اور پیسے کی بچت ہوگی، آئی ٹی کمیٹی کے انچارج جسٹس مشیر عالم اور جسٹس منصورعلی شاہ مبارک باد کے مستحق ہیں،چیئرمین اور ڈی جی نادرا نے دن رات محنت کرکے اس سسٹم کو ممکن بنایا۔


شیئر

Related stories