وزیراعظم کی ملیشیا سے 320 پاکستانیوں کولانے کے لیے خصوصی طیارہ بھجوانے کی منظوری
2019-05-28 19:41:40
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرملیشیا سے320 پاکستانیوں کولانے کیلیے خصوصی طیارہ بھجوانے کی منظوری دیدی گئی، یہ افراد ملیشیا کی جیلوں میں اپنی قید کی مدت مکمل کرچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ملیشیا سے 320 پاکستانیوں کو لانے کیلئے جہاز بھجوانے کی منظوری دے دی گئی ، خصوصی جہاز بھجوانے کی منظوری وزیراعظم عمران خان نے دی، یہ افراد ملیشیا کی جیلوں میں اپنی قید کی مدت مکمل کرچکے ہیں۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں ممالک کیدرمیان براہ راست پروازاوراخراجات نہ ہونے کے باعث اب تک جیلوں میں قید تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے وزارت خارجہ کو خصوصی ہدایات جاری کی تھیں۔ترجمان نے مزید کہا خصوصی طیارہ تمام افراد کو لیکرانتیس مئی کو اسلام آباد پہنچیگا، قیدیوں کی واپسی کیلئے پی آئی اے، دفترخارجہ اوربیت المال ملکرکام کررہے ہیں۔