برٹش ایئرویزکی پہلی پرواز اسلام آباد ایئرپورٹ پرلینڈ کرگئی

2019-06-03 17:11:11
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

برٹش ایئرویز کا بی اے ڈبلیو261 طیارہ 10 سال بعد اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرگیا، پاکستانی وفاقی وزیر ہوا بازی سمیت دیگر حکومتی شخصیات نے مسافروں کا استقبال کیا۔تفصیلات کے مطابق برٹش ایئرویز کی پرواز10 سال بعد پاکستان میں لینڈ کر گئی، برطانوی فضائی کمپنی کی پرواز سے 240 مسافروں کے ہمر اہ اسلام آ با د پہنچی،وفاقی وزیر غلام سرور، مشیر تجارت عبدالرزاق، زلفی بخاری نے ایئرپورٹ پر مسافروں کا استقبال کیا، وا ضح رہے کہ برٹش ایئرویز کی لندن سے اسلام آباد ہفتہ وار3 پروازیں چلائی جائیں گی۔وا ضح رہے کہ 2008 میں میریٹ ہوٹل حملے کے بعد برطانوی ائیر لائنز نے پاکستان سے اپنے تمام دفاتر اور فضائی آپریشن ختم کردیے تھے تاہم 2018 میں برٹش ائیر ویز انتظامیہ کی جانب سے فلائٹ آپریشن کی بحالی اور مستقبل کی حکمت عملی کا اعلان کیا گیا تھا ۔


شیئر

Related stories