پاکستان اورکرغزستان کے درمیان زمینی اور فضائی روابط کو بہتربنانے پر اتفاق

2019-06-14 16:57:42
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور کرغزستان کے صدر سوروونیے شریپوویچ نے دونوں ممالک کے درمیان زمینی اور فضائی روابط کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور کرغزستان کے صدر سوروونیے شریپوویچ کے درمیان کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں انتہائی خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان نے میزبان صدر کو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔دونوں رہنما وں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبہ جات میں تعلقات کو جامع انداز میں مزید بہتر بنانے، مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس اور دوطرفہ سیاسی مشاورت جلد کرنے پر اتفاق کیا۔دونوں ممالک نے اتفاق کیا کہ عوامی سطح پر رابطوں کو بہتر بنایا جائے، سیاحت کو فروغ اور ویزوں کے اجرا میں سہولت دی جائے۔وزیراعظم عمران خان نے کرغستان کے صدر کو پاکستان کے دورے کی بھی دعوت دی۔


شیئر

Related stories